728 x 90

پاکستان ، بیلاروس کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان ، بیلاروس کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر تجارت جام کمال خان نے بیلا روس کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار پیر کے روز اسلام آباد میں بیلا روس کے سفیر A METELITSA سے ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں اہم صنعتی منصوبوں کی بحالی

وزیر تجارت جام کمال خان نے بیلا روس کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار پیر کے روز اسلام آباد میں بیلا روس کے سفیر A METELITSA سے ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں اہم صنعتی منصوبوں کی بحالی اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون اور افرادی قوت کا تبادلہ بڑھانے کے تفصیلی ایجنڈے پر غورکیاگیا ۔انہوں نے ٹریکٹر سازی جیسے منصوبوں میں بیلا روس کے دیرینہ تعاون کا خیرمقدم کیا اور پاکستانی کمپنیوں کی موثر تجاویز کی تعریف کی۔ METELITSAنے ٹیکنالوجی کے تبادلے، انجینئرنگ کے شعبے میں معاونت اور افرادی قوت کی تربیت کے ذریعے مشترکہ منصوبوں میں تعاون کیلئے بیلا روس کی آمادگی ظاہر کی ۔بیلا روس کے سفیر نے تجارتی نمائشوں ، اشتراک عمل کے فورمز اور ادارہ جاتی روابط کے ذریعے تجارتی اور عوامی تعلقات بڑھانے پر بھی زوردیا ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos