728 x 90

پاکستان ، قطر کا دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان ، قطر کا دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

قطر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی شراکت داری مزید مستحکم کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس دلچسپی کا اظہار قطر کے نائب وزیر اعظم اور دفاعی امور کے وزیر مملکت شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی نے آج(منگل) کو دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا ۔

قطر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی شراکت داری مزید مستحکم کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس دلچسپی کا اظہار قطر کے نائب وزیر اعظم اور دفاعی امور کے وزیر مملکت شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی نے آج(منگل) کو دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا ۔

فریقین نے ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان جاری اشتراک عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اسے وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

قطر کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

علاقائی صورتحال بالخصوص ایران اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں پاکستان اور قطر کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری مزید بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos