پاکستان اور ناروے نے پیرس معاہدے کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فنڈز کی فراہمی اور ماحول دوست توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ملک کے پہلے تاریخی دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر اسلام آباد میں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کے زیراہتمام دستخط کیے گئے۔ وزیر
پاکستان اور ناروے نے پیرس معاہدے کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فنڈز کی فراہمی اور ماحول دوست توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ملک کے پہلے تاریخی دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے پر اسلام آباد میں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کے زیراہتمام دستخط کیے گئے۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اِس سے پاکستان کی موسمیاتی ترجیحات میں بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری کیلئے قابل اعتماد راہ ہموار ہو گی۔
انہوں نے کہا پاکستان میں حکومت گزشتہ سال جنوری میں کاربن ٹریڈنگ کیلئے قومی لائحہ عمل کی منظوری دے چکی ہے اور اب مارکیٹ کو فعال کرنے کیلئے مطلوبہ ضابطوں اور رپورٹنگ سسٹمز کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔
معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ناروے کے سفیر پر البرٹ الساس نے کہا یہ معاہدہ دوطرفہ ماحولیاتی تعاون میں دوسرے مرحلے کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اِس شراکت داری سے قابل پیمائش اخراج میں کمی اور حقیقی ترقیاتی فوائد کے دونوں اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *