728 x 90

پاکستان افغانستان سے سرحدپار سے دہشتگردی روکنے کی تحریری یقین دہانی چاہتا ہے،دفترخارجہ

پاکستان افغانستان سے سرحدپار سے دہشتگردی روکنے کی تحریری یقین دہانی چاہتا ہے،دفترخارجہ

دفتر خارجہ نے افغان قیادت سے تحریری یقین دہانی کے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ ان کی سرزمین پاکستان میں حملوں کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ افغان

دفتر خارجہ نے افغان قیادت سے تحریری یقین دہانی کے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ ان کی سرزمین پاکستان میں حملوں کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

افغان علما کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ افغان قیادت اور معاشرے کی جانب سے ان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کو تسلیم کرنا ایک خوش آئند پیش رفت ہے اور یقینا اس کا خیر مقدم کیا جائیگا افغان علما کی قرارداد میں کہا گیا تھا کہ افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہا تاہم قرارداد مکمل تحریری یقین دہانی کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔

انہوں نے کہا کہ برادر افغان عوام سے ہماری وابستگی کے پیش نظر پاکستان افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

ترجمان نے ایف سولہ طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے اڑسٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کے امریکی پیکج کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے معمول کے دفاعی تعاون کا حصہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ کثیر جہتی تعاون کو وسعت دینا چاہتاہے۔

طاہر اندرابی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کی جانب سے سارک کے عمل کو مسلسل روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سارک عمل کو بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کثیرجہتی تعاون کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی قانون کے مطابق اقوام متحدہ میں ایک حل طلب اور قانونی طور پر تسلیم شدہ بین الاقوامی تنازعہ ہے۔

انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے مکمل انسانی حقوق بالخصوص اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos