پاکستان اور ایران نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں وزیر تجارت جام کمال اور ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ وفاقی وزیر اور ایرانی سفیر نے سال دو ہزار اٹھائیس تک
پاکستان اور ایران نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں وزیر تجارت جام کمال اور ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
وفاقی وزیر اور ایرانی سفیر نے سال دو ہزار اٹھائیس تک سالانہ دوطرفہ تجارت میں دس ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اپنی قیادت کے مشترکہ نصب العین کو اجاگر کیا۔
جام کمال نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اشتراک عمل بڑھانے کیلئے پاکستان ایران مشترکہ کاروباری کونسل کو دوبارہ فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
تجارتی سہولت کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر تجارت نے مند-پشین مشترکہ سرحدی منڈی کو دوبارہ فعال کرنے کا خیرمقدم کیا اور چگدی-کوہک اور گبد-ریمڈا میں باقی سرحدی منڈیوں کو فعال کرنے پر بھی زور دیا۔
ایرانی سفیر نے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان پروازوں کی حالیہ بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام اور تجارت کیلئے روابط میں اضافہ ہوگا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *