728 x 90

پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کو مستحکم بنانے کے مستقل طریقہ کار کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ یہ معاہدہ قطر اور ترکیے کی ثالثی میں دوحہ میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں طے پایا۔ فریقین نے پائیدار جنگ بندی کو یقینی بنانے اور قابل

پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کو مستحکم بنانے کے مستقل طریقہ کار کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

یہ معاہدہ قطر اور ترکیے کی ثالثی میں دوحہ میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں طے پایا۔

فریقین نے پائیدار جنگ بندی کو یقینی بنانے اور قابل اعتماد اور موثر طریقے سے اس کے نفاذ کیلئے جائزہ اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

قطر کی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ اہم اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos