پاکستان اور امریکہ نے خصوصاً انسداد دہشت گردی و منشیات اور سرحدی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور انسداد دہشت گردی کے لئے امریکی رابطہ کار گریگوری لوگرفو کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔ انہوں نے انسداد
پاکستان اور امریکہ نے خصوصاً انسداد دہشت گردی و منشیات اور سرحدی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور انسداد دہشت گردی کے لئے امریکی رابطہ کار گریگوری لوگرفو کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ہوا۔
انہوں نے انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے شعبوں میں معلومات کے تبادلے کو مزید موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکومت میں آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے انہوں نے عالمی امن کے لئے صدر ٹرمپ کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
گریگوری لوگرفو نے پاکستان کی جغرافیائی اور تزویراتی اہمیت کو تسلیم کیا۔
انہوں نے دہشت گردوں کے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا بھی اظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *