728 x 90

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 73 کروڑ ڈالر کے دو منصوبوں کے معاہدے

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 73 کروڑ ڈالر کے دو منصوبوں کے معاہدے

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے تہتر کروڑ ڈالر کے دو منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ان منصوبوں پر اسلام آباد میں دستخط کیئے گئے جن میں تینتیس کروڑ ڈالر کا بجلی کی ترسیل کومستحکم کرنے کا دوسرا منصوبہ اور چالیس لاکھ ڈالر کا سرکاری ملکیتی اداروں کی تبدیلی کا پروگرام شامل

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے تہتر کروڑ ڈالر کے دو منصوبوں کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ان منصوبوں پر اسلام آباد میں دستخط کیئے گئے جن میں تینتیس کروڑ ڈالر کا بجلی کی ترسیل کومستحکم کرنے کا دوسرا منصوبہ اور چالیس لاکھ ڈالر کا سرکاری ملکیتی اداروں کی تبدیلی کا پروگرام شامل ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا کہ ٹرانسمیشن منصوبہ آنے والے پن بجلی کے منصوبوں سے تئیس سومیگاواٹ بجلی کی قابلِ اعتماد ترسیل کو ممکن بنائے گا، موجودہ ٹرانسمیشن لائنوں پر اضافی بوجھ کو کم کرے گا اور ہنگامی حالات میں نظام کی مضبوطی میں اضافہ کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ان اقدامات کے لیے حکومتِ پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا، انہوں نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں ٹرانسمیشن منصوبے کی اہمیت پر زور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos