728 x 90

پاکستان اور بحرین کا سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور بحرین کا سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور بحرین نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ مفاہمت آج (بدھ) منامہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پائی۔ وزیراعظم نے مشترکہ مذہب اور باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ تعلقات

پاکستان اور بحرین نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ مفاہمت آج (بدھ) منامہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پائی۔

وزیراعظم نے مشترکہ مذہب اور باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس سال ستمبر میں اسلام آباد میں کنگ حمد یونیورسٹی برائے نرسنگ اینڈ الائیڈ میڈیکل سائنسز کے قیام سمیت بحرین کی فراخدلانہ حمایت پر شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے حالیہ اعلی سطحی تبادلوں کا بھی خیرمقدم کیا اور پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد بحرین کی یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔

اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے دوطرفہ تجارت بڑھنے کے لیے تیار ہے جو اس وقت حتمی شکل دینے کے آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے بحرینی سرمایہ کاروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی جس میں خاص طور پر تحفظ خوراک، آئی ٹی، تعمیرات، کان کنی، سیاحت اور صحت کے شعبے شامل ہیں۔

دونوں رہنماوں نے دیرینہ دفاعی شراکت داری کی اہمیت کا اعادہ کیا اور تربیت، لاجسٹکس، افرادی قوت اور دفاعی پیداوار میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماوں نے غزہ کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کئی دہائیوں سے مصائب کا شکار غزہ کے عوام کے لیے امن و استحکام کا قیام ناگزیر ہے۔

شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ بحرین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ان کی قانونی فورم پرنمائندگی کی۔

انہوں نے کہاکہ محمد علی جناح نے طویل عرصہ تک بحرین کے وکیل کے طورپر خدمات انجام دیں۔

ملاقات کے دوران بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کو آر ڈر آف بحرین فرسٹ کلاس پیش کیا جو بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان مملکت کو پیش کیاجانے والا اعلی ترین ایوارڈ ہے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos