پاکستان اور جمہوریہ آرمینیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ ایک تقریب میں آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان کے ساتھ باضابطہ طور پر مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد
پاکستان اور جمہوریہ آرمینیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ ایک تقریب میں آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان کے ساتھ باضابطہ طور پر مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا۔
دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت تعاون کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *