پاکستان اور سعودی عرب نے انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی کے حوالے سے تعاون مضبوط بنانے کے بارے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت پر سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی اتھارٹی کے صدر مازن بن ابراہیم الکاموس اور چیئرمین قومی احتساب بیورو
پاکستان اور سعودی عرب نے انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی کے حوالے سے تعاون مضبوط بنانے کے بارے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
مفاہمتی یادداشت پر سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی اتھارٹی کے صدر مازن بن ابراہیم الکاموس اور چیئرمین قومی احتساب بیورو ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے جدہ میں دستخط کیے۔
ایم او یو کے تحت دونوں اداروں نے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سے متعلق معلومات کے تبادلے کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے مازن بن ابراہیم الکاموس نے بدعنوانی کے خلاف عالمی مہم میں نیب کی کوششوں کو سراہا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *