728 x 90

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی، اعداد و شمار کے نئے طریقوں اور سرحد پار نئی سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ اور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے قائم مقام سیکرٹری عمر سووینا السویدی کے

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے جدید ٹیکنالوجی، اعداد و شمار کے نئے طریقوں اور سرحد پار نئی سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ اور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے قائم مقام سیکرٹری عمر سووینا السویدی کے درمیان ابوظہبی میں 2025 جائٹکس کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا گیا۔

اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزیر نے اجلاس میں پاکستان کے ڈیجیٹل قوم ایکٹ، قومی معلوماتی تبادلہ نظام اور بغیر نقدی معیشت، بہترین حکومتی نظم و نسق اور مصنوعی ذہانت کے مربوط نظام کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کو نمایاں کیا۔

شزا فاطمہ نے ابوظہبی میں سرمایہ کاری دفتر کے مرکزی مسابقتی افسر ماسیمو فالسونی سے بھی ملاقات کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos