پاک فوج اور چین کی لبریشن آرمی دو ہفتوں پرمشتمل انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق وارئیر۔نائن کررہی ہیں جو اتوار کو ختم ہوگی۔ اس مشق کا مقصد مل کر کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون مضبوط بنانا ہے ۔ معزز مہمانوں کے دن کی تقریب آج
پاک فوج اور چین کی لبریشن آرمی دو ہفتوں پرمشتمل انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق وارئیر۔نائن کررہی ہیں جو اتوار کو ختم ہوگی۔
اس مشق کا مقصد مل کر کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون مضبوط بنانا ہے ۔
معزز مہمانوں کے دن کی تقریب آج انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز پبی میں ہوئی ۔
چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چین کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی ۔
پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی ۔
دورے کے دوران معزز مہمان کو مشترکہ مشقوں کی افادیت ، مقاصد اور انعقاد کے بارے میں بتایا گیا ۔
انہوں نے مشق کے مختلف مراحل دیکھے اورمشقوں میں شریک دونوں ملکوں کی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل کارکردگی اور بلند حوصلے کوسراہا ۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *