بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح طورپر کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور بنیادی قومی مفادات کا فیصلہ کن اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تحفظ کرے گا۔ انہوں نے ہفتہ کے روز کراچی میں مڈ شپ مین اور شارٹ سروس کمیشن کورس کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا
بری فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح طورپر کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور بنیادی قومی مفادات کا فیصلہ کن اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تحفظ کرے گا۔
انہوں نے ہفتہ کے روز کراچی میں مڈ شپ مین اور شارٹ سروس کمیشن کورس کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف مذموم عزائم رکھنے والی تمام دشمن قوتوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہر قیمت پر تیار ہیں۔
بھارت کی حالیہ بلا اشتعال جارحیت اور اس پر پاکستان کے منہ توڑ جواب کا حوالہ دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بھارت معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابیوں کو اپنی یادداشت سے کبھی محو نہیں کرسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی جذبہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے کئی گنا مضبوط ہوا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم اپنی قومی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، اور اگر کوئی دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دے گا، تو وہ سخت غلطی پر ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *