وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنی زرعی معیشت میں چند ماہ کے اندر جدت لانے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے یہ بات آج(پیر) کو اسلام آباد میں پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک کی پینسٹھ فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی اور کام
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنی زرعی معیشت میں چند ماہ کے اندر جدت لانے کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے یہ بات آج(پیر) کو اسلام آباد میں پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک کی پینسٹھ فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی اور کام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کا بنیادی ستون ہے اور اس میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
شہبازشریف نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں چین کی ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا انکی حکومت نے ملک بھر سے ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس کو چین کی بہترین زرعی یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز میں بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ اعلی معیار کی فصلوں کی پیداوار میں کسانوں کی مدد کیلئے تیار ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *