وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت اور عوام کے درمیان روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔ آج اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت اور عوام کے درمیان روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔
آج اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے اس رفتار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے وزیراعظم کو سفر، تجارت اور رابطوں کو آسان بنانے کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *