728 x 90

پاکستان خطے میں امن کے لئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا،وزیراعظم

پاکستان خطے میں امن کے لئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے خلیجی خطے میں جاری خطرناک جنگ پر

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شہباز شریف نے خلیجی خطے میں جاری خطرناک جنگ پر گہری تشویش ظاہر کی۔

اس سنگین صورتحال کے پیش نظر، وزیراعظم نے کشیدگی کم کرنے اور تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی طرف واپسی کے لیے مل کر کام کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے امت مسلمہ کی صفوں میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے جاری جنگ کے پیش نظر بہادر ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور بے گھر افراد کے تحفظ کے لیے دعا کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos