وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ملکی برآمدات کو 2029ء تک 60ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیاہے۔ انہوں نے یہ بات آج (منگل کو )اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی شراکت داروں کے ٹیم ورک اور
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ملکی برآمدات کو 2029ء تک 60ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیاہے۔
انہوں نے یہ بات آج (منگل کو )اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی شراکت داروں کے ٹیم ورک اور مضبوط کوششوں کے نتیجے میں معیشت مضبوط تر اور مستحکم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر صرف چار ارب ڈالر سے بڑھ کر تقریباً تیرہ ارب ڈالر ہو گئے جبکہ مہنگائی 28فیصد سے کم ہو کر ایک اعشاریہ چھ فیصد پر آ گئی۔ پالیسی ریٹ بائیس اعشاریہ پانچ فیصد سے کم ہو کر بارہ فیصد پر آ گیا اور برآمدات خصوصاً آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے ای گورننس کو فروغ دیا جار ہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ماحول دوست پالیسیوں سے استفادہ کرنے کیلئے صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین مشترکہ شراکت داری کے تحت پہلا پاکستانی خلاباز خلا کے سفر پر روانہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف حکومت کا کوئی سکینڈل تلاش کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جو حکومت کی شفافیت اور اچھی ساکھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہبازشریف نے ملک کو اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوششیں کرنے پر تمام اداروں کے کردار کی بھی تعریف کی۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *