728 x 90

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا دن آج منایا جا رہا ہے

اکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ خواندگی کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت ہر سال 8 ستمبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔ وزیراعظم محمد

اکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

خواندگی کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت ہر سال 8 ستمبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے کروڑوں ناخواندہ افراد کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملک میں تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لئے متحد ہیں۔

آج عالمی یوم خواندگی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی خواندگی مہم کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہر بچہ نہ صرف بنیادی تعلیم حاصل کرے بلکہ اعلیٰ تعلیم، ہنر اور فنی علوم سے بھی واقف ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم ایک روشن مستقبل کی طرف سفر ہے جو انفرادی اور اجتماعی طور پر کسی قوم کی بنیادوں کو مضبوط کرتی ہے۔

شہباز شریف نے اساتذہ، والدین اور ہر شہری پر زور دیا کہ وہ ایک مضبوط، باصلاحیت اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لئے ناخواندگی کے خاتمے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos