پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اراضی کو نام نہاد سرکاری زمین قرار دینے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے
پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اراضی کو نام نہاد سرکاری زمین قرار دینے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے1967 کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسیع علاقوں میں زمین کی ملکیت کی رجسٹریشن اور آباد کاری کے طریقہ کار کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی اقدام کا مقصد غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں میں تیزی لانا، اراضی پر قبضے، اسرائیلی تسلط میں اضافے، مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی اسرائیلی خودمختاری کا اطلاق اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو پامال کرنا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *