728 x 90

پاکستان محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کے قیام کیلئے شراکت دار ملکوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات آج (ہفتہ) اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکہ، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کے قیام کیلئے شراکت دار ملکوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات آج (ہفتہ) اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

امریکہ، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کی اعلی عسکری قیادت نے کانفرنس میں شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بین الاقوامی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے دور میں وسیع تر عسکری تعاون، تذویراتی مکالمے اور باہمی اعتماد کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف نے پورے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری سرگرمیوں کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

یہ تاریخی کثیرجہتی کانفرنس علاقائی سلامتی کیلئے تعاون، عسکری سفارت کاری، اور شریک ممالک کے درمیان تذویراتی مکالمے کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس اعلیٰ سطح کے مکالمے میں علاقائی سلامتی کی صورتحال وسطی اور جنوبی ایشیا کے موجودہ تذویراتی ماحول اور مشترکہ تربیتی اقدامات، انسداد دہشت گردی میں تعاون، اور بحرانی صورتحال کے دوران انسانی ہمدردی کے مربوط اقدامات کے بارے میں جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے امن، احترام، قومی خودمختاری کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی اور پرتشدد انتہاء پسندی سمیت مشترکہ سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان کی قیادت، مہمان نوازی اور مستقبل کی جامع اور دور اندیش دفاعی سفارت کاری کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos