اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے آج (اتوار) سفیر منیر اکرم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں نامزد مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، نائب مستقل مندوب عثمان جدون، مشن کے افسران اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے آج (اتوار) سفیر منیر اکرم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں نامزد مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، نائب مستقل مندوب عثمان جدون، مشن کے افسران اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پاکستان کے لیے کئی دہائیوں پر محیط شاندار سفارتی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سفیر منیر اکرم کی شاندار عوامی خدمات کا ورثہ آنے والی نسلوں کے پاکستانی سفارت کاروں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا۔
سفیر منیر اکرم نے اپنی طویل سفارتی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے “طویل، پُرمشقت، مگر بے حد ثمر آور” قرار دیا۔
انہوں نے پاکستان کی خارجہ(foreign) سروس کے اس اہم کردار کو اجاگر کیا جو وہ ایک پیچیدہ عالمی ماحول میں ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ادا کر رہی ہے۔ مشن کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مفید مشورے دئیے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *