قومی اسمبلی کو آج آگاہ کیا گیا کہ ملک بھر میں چار سو سے زائد انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سوالات کے سیشن میں بتایا کہ حکومت نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار سمگلروں
قومی اسمبلی کو آج آگاہ کیا گیا کہ ملک بھر میں چار سو سے زائد انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سوالات کے سیشن میں بتایا کہ حکومت نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار سمگلروں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں اور ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
مزید برآں، وزیر اطلاعات نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کی جا چکی ہے اور اس مقصد کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کو فعال کر دیا گیا ہے جبکہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
اسلام آباد میں سفاری پارک کی تعمیر
ایک سوال کے جواب میں، وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اسلام آباد میں دس ارب روپے کی لاگت سے سفاری پارک تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ فی الحال منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے۔
شہداء کے لیے ایوان میں فاتحہ خوانی
اجلاس کے آغاز میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور حادثات میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *