728 x 90

پاکستان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کاآغاز

پاکستان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کاآغاز

کل سے پاکستان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کاآغاز ہورہاہے۔ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جو لوگوں کو روحانی بالیدگی ‘ تزکیہ’ خود احتسابی اور باہمی اخوت اور بھائی چارے کی طرف راغب کرتا ہے۔ ملک بھر میں کروڑوں افراد کل سے روزے رکھیں گے اورخیرات و صدقات اور عبادات کی ادائیگی کے ذریعے

کل سے پاکستان میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کاآغاز ہورہاہے۔

رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جو لوگوں کو روحانی بالیدگی ‘ تزکیہ’ خود احتسابی اور باہمی اخوت اور بھائی چارے کی طرف راغب کرتا ہے۔ ملک بھر میں کروڑوں افراد کل سے روزے رکھیں گے اورخیرات و صدقات اور عبادات کی ادائیگی کے ذریعے خدائے بزرگ و برتر کا روحانی قرب طلب کریں گے۔

مساجد میں لوگوں کے رش میں نمایاں اضافہ ہوگیاہے اور اہل ایمان نے آج سے نماز تراویح کا آغاز کر دیا ہے۔

بازاروں میں بھی لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جو رمضان المبارک کے لئے کھجوریں’ پھل اور دوسری ضروری اشیاء کی خریداری کررہے ہیں جبکہ ماہ مقدس کے لئے مساجد کو بھی خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔

حکومت نے رمضان المبارک کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں جن میں دفتری اوقات کار میں کمی اور افطار کے خصوصی انتظامات شامل ہیں۔

ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے ٹریفک اور سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں خصوصی رمضان بازار بھی لگائے گئے ہیں۔

ماہرین صحت نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں۔ انہوں نے پانی کازیادہ استعمال کرنے اور کھانے پینے کی صحت بخش عادات اپنانے پرزور دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos