پاکستان نیچرل میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے زیرِ اہتمام طبِ یونانی: مسائل، امکانات اور مستقبل کے موضوع پر ایک اہم اور بامقصد پروگرام پریس کلب جھنگ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں ضلع جھنگ کی ممتاز انتظامی، طبی، صحافتی اور تجارتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام کے مہمانِ خصوصی چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد
پاکستان نیچرل میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے زیرِ اہتمام طبِ یونانی: مسائل، امکانات اور مستقبل کے موضوع پر ایک اہم اور بامقصد پروگرام پریس کلب جھنگ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں ضلع جھنگ کی ممتاز انتظامی، طبی، صحافتی اور تجارتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام کے مہمانِ خصوصی چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ مہمان خصوصی جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس سے شیخ مکرم وحید ،شیخ شیراز اکرم ،سیکرٹری پریس کلب جھنگ شیخ خرم سعید، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ریاض مارتھ اور صدر جھنگ چیمبر آف سمال کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالقیوم نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر صدر پاکستان نیچرل میڈیکل ایسوسی ایشن پروفیسر اظہر خان بلوچ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق پاکستان میں 65 سے 70 فیصد آبادی روایتی اور متبادل طب، خصوصاً طبِ یونانی، سے مستفید ہو رہی ہے، جو اس نظامِ علاج کی افادیت اور عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبِ یونانی ایک مکمل، قدرتی اور سائنسی بنیادوں پر قائم نظامِ علاج ہے جسے جدید تحقیق اور معیاری تعلیم کے ذریعے عالمی سطح پر متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے۔پروفیسر اظہر خان بلوچ نے مزید کہا کہ اگر حکومت طبِ یونانی کو قومی صحت پالیسی کا مؤثر حصہ بناتے ہوئے تحقیق، رجسٹریشن اور ریگولیٹری نظام کو مضبوط کرے تو نہ صرف عوام کو سستا اور محفوظ علاج میسر آئے گا بلکہ ہربل انڈسٹری کے فروغ سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طبِ یونانی ہمارے ثقافتی اور طبی ورثے کا قیمتی سرمایہ ہے اور ایسے پروگرام عوامی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔مقررین نے طبِ یونانی کو درپیش چیلنجز، معیاری تعلیم، تحقیق، ادویات کے معیار اور غیر مستند پریکٹس کے خاتمے پر زور دیا اور حکومت سے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا۔پروگرام کے اختتام پر سیلاب کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے اور فنِ طب کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔آخر میں پاکستان نیچرل میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کی قیادت نے تمام معزز مہمانوں، شرکاء اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *