728 x 90

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں مالدیپ کو 35کے مقابلے میں 60گولز سے شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 جیت لی ہے۔ پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے صدر سمین ملک اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض کے ہمراہ

پاکستان نے جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں مالدیپ کو 35کے مقابلے میں 60گولز سے شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 جیت لی ہے۔

پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے صدر سمین ملک اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض کے ہمراہ پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی سمیٹی،ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ گیارہ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ پوری قوم کیلئے قابل فخر لمحہ اور کھیلوں میں خواتین کیلئے ایک اور سنگ میل ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos