728 x 90

پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو انسانی حقوق کیلئے چیلنج قرار دے دیا

پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو انسانی حقوق کیلئے چیلنج قرار دے دیا

اقوام متحدہ میں پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو انسانیت اور انسانی حقوق کے لیے سب سے اہم چیلنج قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور

اقوام متحدہ میں پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو انسانیت اور انسانی حقوق کے لیے سب سے اہم چیلنج قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ یکجہتی کے وعدوں کو عملی اقدام میں بدل دے۔

انہوں نے انسانی مشکلات کے خاتمے اور سیاسی تصفیے کو آگے بڑھانے کیلئے تمام شراکت داروں کے ساتھ تعاون کی غرض سے پاکستان کی آمادگی ظاہر کی۔

عاصم افتخار احمد نے اس حوالے سے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مندوبین کی توجہ میانمار کی ریاست رخائن میں کئی دہائیوںسے جاری نقل مکانی، حقوق دینے سے انکار اور تشدد میں حالیہ اضافے کی جانب مبذول کرائی۔

عاصم افتخار احمد نے بنگلہ دیش کی غیر معمولی سخاوت کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک پائیدار حل بنیادی وجوہات کے حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کیلئے انصاف کے حصول، وقار کی بحالی اور ان کو امن و سلامتی کے ساتھ اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کے قابل بنانا بین الاقوامی برادری کا حقیقی امتحان ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos