پاکستان نے آج چین کےXichang سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے کامیابی سے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔ پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن اورمائیکرو سیٹ چائنا کے اشتراک سے لانچ کیا گیا یہ سیٹلائیٹ ایک مربوط بنیادی ارضیاتی مشاہداتی نظام کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس سے پائیدار سماجی
پاکستان نے آج چین کےXichang سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے کامیابی سے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن اورمائیکرو سیٹ چائنا کے اشتراک سے لانچ کیا گیا یہ سیٹلائیٹ ایک مربوط بنیادی ارضیاتی مشاہداتی نظام کی نمائندگی کرتا ہے۔
اس سے پائیدار سماجی و معاشی ترقی اور ملک بھر میںمعیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
نائب وزیراعظم محمد اسحق ڈار نے اس مشن کے لئے مثالی تعاون اور غیر متزلزل عزم پر سپارکو پاکستان، چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن اورماائیکرو سیٹ چائنا کے انجینئرز، سائنس دانوں اور تکنیکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کو خلائی ٹیکنالوجی میں مزید آگے لے جانے کیلئے سپارکو اور اس کی ٹیم کے جذبے اور قابلیت کی عکاسی کرتی ہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *