منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے فلسطین میں امن میں شراکت داری کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس اور جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان
منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے فلسطین میں امن میں شراکت داری کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے۔
وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس اور جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان کے ردعمل میں اظہار خیال کررہے تھے۔
بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر غزہ امن میں کردار ادا کرنا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ اور امن کے لیے کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پالیسی بدستور برقرارہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو جارح سمجھتا ہے جس کے ہاتھ بے گناہ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 1967سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
احسن اقبال نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ملکی خود مختاری اور سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔ گزشتہ سال مئی کے تنازعے میں ہماری مسلح افواج کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *