728 x 90

پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، دفتر خارجہ

پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، دفتر خارجہ

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشتگردی اور ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے اپنے مستند ریکارڈ کے ساتھ دوسروں پر الزام تراشی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں شفقت علی خان نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باقاعدہ

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشتگردی اور ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے اپنے مستند ریکارڈ کے ساتھ دوسروں پر الزام تراشی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شفقت علی خان نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باقاعدہ سفارتی بات چیت جاری ہے. انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم، دوستانہ، متحد اور خوشحال افغانستان کا خواہشمند ہے.

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان ایک سو اٹھہتر ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ دوہزار چھبیس سے دوہزار اٹھائیس کی مدت کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوہزار چھ میں کونسل کے قیام کے بعد سے یہ پاکستان کا چھٹا انتخاب ہے جو انسانی حقوق اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم پر عالمی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطین اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتا رہے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos