728 x 90

پاکستان کاعلاقائی امن کیلئے تعمیری کردارجاری رکھنے کے عزم کا اظہار

پاکستان کاعلاقائی امن کیلئے تعمیری کردارجاری رکھنے کے عزم کا اظہار

پاکستان نے دیرپا علاقائی امن کیلئے مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے حوالے سے تمام کوششوں میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوامِ متحدہ اور خلیج تعاون کونسل

پاکستان نے دیرپا علاقائی امن کیلئے مکالمے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے حوالے سے تمام کوششوں میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوامِ متحدہ اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان تعاون کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہی۔

عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کے خلاف حملوں سمیت خطے میں پیش آنے والے نہایت تکلیف دہ واقعات خطرناک کشیدگی اور بڑھتے ہوئے تناؤ کا باعث بنے ہیں۔ ان واقعات نے علاقائی استحکام کو کمزور کیا ہے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت اور خوشحالی کیلئے بھی سنگین مضمرات پیدا کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی گھروں، توانائی کی تنصیبات، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور دیگر ضروری شہری مقامات کو نشانہ بنان اناقابل قبول ہے اور اسے فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

انہوں نے اشتعال انگیزی اور جارحیت کے باوجود خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی جانب سے دکھائے گئے سٹریٹجک تحمل کو سراہا۔ انہوں نے تمام خلیج تعاون کونسل کے ممالک  کی خودمختاری، علاقائی سا لمیت اور سیاسی آزادی کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos