728 x 90

پاکستان کا امریکی صدر کے منصوبے پر حماس کے رد عمل کا خیر مقدم

پاکستان کا امریکی صدر کے منصوبے پر حماس کے رد عمل کا خیر مقدم

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے آج اسلام آباد میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے فوری جنگ بندی یقینی بنانے اور پائیدار امن کی جانب ایک معتبر سیاسی عمل کی راہ

پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے آج اسلام آباد میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے فوری جنگ بندی یقینی بنانے اور پائیدار امن کی جانب ایک معتبر سیاسی عمل کی راہ ہموار کرنے کا اہم موقع فراہم ہوگا۔

بیان کے مطابق اس اقدام سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ ختم ہوگا اور یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غزہ پر حملے فوری طور پر بند کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں پائیدار جنگ بندی اور منصفانہ، جامع اور دیرپا قیام امن کی راہ ہموار ہوگی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos