728 x 90

پاکستان کا عالمی برادری پر بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے پر زور

پاکستان کا عالمی برادری پر بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے پر زور

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں کرسمس کے دوران غنڈہ گردی اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کا نوٹس لے اور کمزور برادریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں تعاون کے لیے مناسب اقدامات کرے۔ یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارت میں کرسمس کے دوران توڑ

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں کرسمس کے دوران غنڈہ گردی اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کا نوٹس لے اور کمزور برادریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں تعاون کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارت میں کرسمس کے دوران توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد پر پاکستان کے جواب سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم گہری تشویش کا باعث ہے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ غنڈہ گردی کے حالیہ قابل مذمت واقعات نے مسلمانوں میں خوف اور بے چینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos