پاکستان نے عالمی سطح پر سائنسی تعاون کو فروغ دینے اور سائنسی ترقی و جدت کو جمہوری بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ مطالبہ فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو ہیڈکوارٹرز پیرس میں منعقدہ گلوبل منسٹریل ڈائیلاگ برائے سائنس ڈپلومیسی کے افتتاحی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے
پاکستان نے عالمی سطح پر سائنسی تعاون کو فروغ دینے اور سائنسی ترقی و جدت کو جمہوری بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ مطالبہ فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو ہیڈکوارٹرز پیرس میں منعقدہ گلوبل منسٹریل ڈائیلاگ برائے سائنس ڈپلومیسی کے افتتاحی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ سائنس ڈپلومیسی بین الاقوامی چیلنجز کے حل تلاش کرنے اور عالمی امن کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سائنسی میدان میں تعمیری شراکت داری کے قیام کے لیے ایک عالمی معاہدے کی طرف پیش رفت کرے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سائنس ڈپلومیسی کے میدان میں پاکستان کی کاوشیں اس کے عالمی سطح پر علمی تبادلے، مشترکہ تحقیق اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سائنسی جدت کے فروغ کے عزم کا مظہر ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *