وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخی جدوجہد اور غیر متزلزل اصول پسندی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وہ اسلام آباد میں قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخی جدوجہد اور غیر متزلزل اصول پسندی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
وہ اسلام آباد میں قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قائداعظم کے تین سنہری اصول اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم ان کی کامیابی کی بنیاد تھے اور ایسے پروگرام نوجوانوں کو قائداعظم کے افکار، نظریات اورسوچ سے آگاہ کرتے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی زندگی میں کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے کانگریس کو خیرباد کہا۔انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریے پر قائداعظم کا غیر متزلزل یقین پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی عالمی شناخت اور وقار قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم جدوجہد اور مدبرانہ قیادت کا نتیجہ ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *