728 x 90

پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کیلئے گرانٹ کی بنیاد پر تخمینہ امداد پر زور

پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کیلئے گرانٹ کی بنیاد پر تخمینہ امداد پر زور

کوپ 30میں پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیر ملکوں کیلئے فوری اور گرانٹ کی بنیاد پر تخمینہ امداد پر زور دیا ہے۔ یہ اپیل برازیل کے شہر بیلم میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ اجلاس کے دوران پاکستان پویلین میں متاثرہ ممالک میں نقصانات کے جائزے، موسمیاتی اثرات سے نمٹنے اور بحالی کے

کوپ 30میں پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیر ملکوں کیلئے فوری اور گرانٹ کی بنیاد پر تخمینہ امداد پر زور دیا ہے۔

یہ اپیل برازیل کے شہر بیلم میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ اجلاس کے دوران پاکستان پویلین میں متاثرہ ممالک میں نقصانات کے جائزے، موسمیاتی اثرات سے نمٹنے اور بحالی کے لئے امداد کے عنوان سے اعلیٰ سطح کی ایک تقریب میں کی جس کا اہتمام وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی روابط اور یونیسیف نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

پاکستان نے خبردار کیا کہ مسلسل موسمیاتی آفات سے ایسے ممالک میں قرضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور ترقی کے ذریعے حاصل کی گئی قربانیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جن کا عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج میں انتہائی کم حصہ ہے۔

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی روابط کی سیکرٹری عائشہ حمیرا موریانی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کی قومی صلاحیت کو مستحکم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos