728 x 90

پاکستان کا یوکرین تنازع کے پرامن حل کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کا یوکرین تنازع کے پرامن حل کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

اقوام متحدہ میں پاکستان نے یوکرین کے مسئلے کے پُرامن، جامع اور پائیدار حل کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے یوکرین کے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی

اقوام متحدہ میں پاکستان نے یوکرین کے مسئلے کے پُرامن، جامع اور پائیدار حل کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے یوکرین کے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بریفنگ اجلاس میں کہی۔

سفیر نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق جاری سفارتی عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، حقیقی سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں گے اور تعمیری انداز میں رابطہ قائم کریں گے تاکہ فوری جنگ بندی سے آغاز کرتے ہوئے تنازع کے ایک پُرامن اور مذاکراتی حل کی جانب ٹھوس پیشرفت ممکن ہوسکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos