پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ آج (جمعرات)دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلوٹیلا پر سوار عالمی رضا کاروں کو اسرائیل کی جانب سے حراست میں لینا بین الاقوامی قانون اور انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے بے گناہ شہریوں
پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔
آج (جمعرات)دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلوٹیلا پر سوار عالمی رضا کاروں کو اسرائیل کی جانب سے حراست میں لینا بین الاقوامی قانون اور انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
گلوبل صمود فلوٹیلا میں چالیس سے زائد کشتیاں اورپانچ سو کے قریب بین الاقوامی رضا کار شامل تھے جو غزہ کے محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے جا رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مذموم کارروائی اسرائیل کی جاری جارحیت اور اس کے غزہ کے غیرقانونی محاصرے کا حصہ ہے جس سے انسانی مشکلات میں بے پنا ہ اضافہ اور بیس لاکھ سے زائد فلسطینی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہوگئے ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت اور1967 کی سرحدوں سے پہلے کی آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو کے قیام کیلئے فلسطینی عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *