728 x 90

پاکستان کی بھارتی وزیر خارجہ کے اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت

پاکستان کی بھارتی وزیر خارجہ کے اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت

دفتر خارجہ نے پاکستان کے ریاستی اداروں سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان میں انتہائی اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ تبصروں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اورمسلح افواج سمیت اس کے

دفتر خارجہ نے پاکستان کے ریاستی اداروں سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان میں انتہائی اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ تبصروں کی شدید مذمت کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اورمسلح افواج سمیت اس کے تمام ادارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مئی 2025 کا تنازع نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ا س سے بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں پختہ عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان کے ریاستی اداروں اور اس کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں جن کا مقصد خطے اور اس سے باہر بھارت کے عدم استحکام کے اقدامات اور پاکستان میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان بقائے باہمی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos