728 x 90

پاکستان کی بیٹی انیتا کریم نے ایم ایم اے میں تاریخ رقم کر دی

پاکستان کی بیٹی انیتا کریم نے ایم ایم اے میں تاریخ رقم کر دی

پاکستان کی بیٹی اور پہلی پروفیشنل ویمن ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ انیتا کریم نے پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ہنزہ سے

پاکستان کی بیٹی اور پہلی پروفیشنل ویمن ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ انیتا کریم نے پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم نے انفنیٹ چیمپئن شپ ایونٹ میں 52 کلوگرام کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل مقابلے میں انیتا کریم نے ایرانی فائٹر پریسا شمش آبادی کو پہلے ہی رائونڈ میں شاندار ناک آئوٹ کر کے فتح اپنے نام کی۔

انیتا کریم اس سے قبل بھی متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں فتوحات حاصل کر چکی ہیں، جبکہ ان کی یہ تازہ کامیابی پاکستان میں خواتین کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔ انفنیٹ چیمپئن شپ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو پاکستان بھر کے ابھرتے ہوئے فائٹرز کو پیشہ ورانہ سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

سپورٹس مبصرین کا کہنا ہے کہ انیتا کریم کی یہ تاریخی فتح نوجوانوں کو مکسڈ مارشل آرٹس کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مبصرین کے مطابق اس کامیابی سے نہ صرف پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا ہے بلکہ یہ خواتین کی خود اعتمادی میں اضافے اور انہیں بااختیار بنانے کا باعث بھی بنے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos