قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی زرعی برآمدات کی بنیاد کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے آج (بدھ ) کو اسلام آباد میں آلو کی برآمد کے بارے میں کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نئی اور
قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی زرعی برآمدات کی بنیاد کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے آج (بدھ ) کو اسلام آباد میں آلو کی برآمد کے بارے میں کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نئی اور ابھرتی ہوئی منڈیوں میں پاکستان کی موجودگی کو بڑھانے کے ساتھ موجودہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط، بروقت اور عملی مداخلت ضروری ہے۔
علاقائی عدم استحکام کی وجہ سے نقل و حمل اور مال برداری کے اخراجات میں تیزی سے اضافے کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے برآمد کنندگان کو مخصوص ٹرانسپورٹ سبسڈی اور کرایوں میں رعایت کے ذریعے تعاون فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *