728 x 90

پاکستان کی غزہ میں مسیحی ہسپتال پربمباری کی شدیدمذمت

پاکستان کی غزہ میں مسیحی ہسپتال پربمباری کی شدیدمذمت

پاکستان نے اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے غزہ میں مسیحی ہسپتال پر بمباری کی پرزور مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ طبی سہولتوں کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں کیا جانے والا حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں

پاکستان نے اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے غزہ میں مسیحی ہسپتال پر بمباری کی پرزور مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ طبی سہولتوں کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں کیا جانے والا حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیسائیوں کے مقدس دن پام سنڈے کے موقع پرکیا جانے والا یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے مذہبی تقدس اورشہری زندگیوں کی کھلم کھلا توہین کا آئینہ دار ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ اسرائیل کے اندھا دھند حملوں نے غزہ کے نظام صحت کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے بیمار مریض اہم طبی نگہداشت سے محروم ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے او ر فلسطینی شہریوںکو مزید تشدد سے تحفظ کے لئے فیصلہ کن اقدام کرے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی قابض فوج کی پرتشدد کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos