پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی قابض فوج کے حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں کئی شہری شہید ہوگئے۔دفترخارجہ سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان شہدا کے لواحقین سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ غیرمتزلزل
پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی قابض فوج کے حالیہ فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں کئی شہری شہید ہوگئے۔دفترخارجہ سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان شہدا کے لواحقین سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ وحشیانہ حملہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی ایک اور سنگین خلاف ورزی ہے اور غاصب طاقت کی جانب سے جاری انسانیت سوز جرائم کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے اور اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات پر اس کا کڑا احتساب کیاجائے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *