فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی یا اس کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا علاقائی سلامتی کی خلاف ورزی کا فوری اور بھرپور جواب دیاجائے گا۔ وہ آج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں تمام سروسز پرمشتمل سیکورٹی اور
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی یا اس کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا علاقائی سلامتی کی خلاف ورزی کا فوری اور بھرپور جواب دیاجائے گا۔
وہ آج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں تمام سروسز پرمشتمل سیکورٹی اور وارکورس فارغ التحصیل افسران(گریجوٹنگ آفیسرز) سے خطاب کررہے تھے۔
فیلڈمارشل نے کہا پاکستان کی آبادی ، فوجی اڈوں ، معاشی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے پر فوری اورشدیدردعمل دیاجائے گا ۔
انہوںنے کہا بڑھتی ہوئی کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری مغرور جارح ملک پر ہوگی جو ایک خودمختار جوہری طاقت کے خلاف بلااشتعال کارروائی کے نتائج کا اندازہ نہیں کرسکتا ۔
فیلڈ مارشل نے کہاکہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بیرونی حمایت جیسے الزامات غیرذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں اور پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کرنے میں روایتی ہچکچاہٹ کی عکاس کرتے ہیں اور یہ سوچ پاکستان کی دہائیوں پرمبنی حکمت عملی، مقامی صلاحیت اور مضبوط اداروں کی بنیاد پر کامیابی کوتسلیم کرنے سے گریزاں ہے ۔
جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے حوالے سے سید عاصم منیر نے مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے موثر طورپر نمٹنے کیلئے ذہنی تیاری، عملی فہم اورادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔
انہوں نے جنگی مہارت رکھنے والی پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ، حوصلے اور تیاریوں پرمکمل اعتماد کااظہارکیا ۔
فیلڈ مارشل نے فارغ التحصیل افسران پر زوردیاکہ وہ دیانتداری بے لوث خدمت اور قوم کیلئے غیرمتزلزل عزم پر ثابت قدم رہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *