نادرا نے کہاہے کہ پاک آئی ڈی ایپلیکیشن پردستیاب کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ڈیجیٹل کاپی قانونی طورپراصل شناختی کارڈ کے برابرہے۔ آج جاری کردہ بیان میں ادارے نے تشویش کا اظہار کیا کہ کئی دفاتر اورخدمات فراہم کرنیوالے ادارے اب بھی ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول کرنے سے انکار کر رہے ہیں اور اصل کارڈ یا
نادرا نے کہاہے کہ پاک آئی ڈی ایپلیکیشن پردستیاب کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ڈیجیٹل کاپی قانونی طورپراصل شناختی کارڈ کے برابرہے۔
آج جاری کردہ بیان میں ادارے نے تشویش کا اظہار کیا کہ کئی دفاتر اورخدمات فراہم کرنیوالے ادارے اب بھی ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول کرنے سے انکار کر رہے ہیں اور اصل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں جو نادرا کے مطابق موجودہ قانونی لائحہ عمل کی خلاف ورزی ہے۔
نادرا نے تمام سرکاری محکموں، عوامی اور مالیاتی اداروں، ٹیلی کام آپریٹرز اور نجی خدمات فراہم کرنے والے اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے طریقہ کار کو نئے قوانین کے مطابق بنائیں اور اپنے فیلڈ دفاتر کواس سلسلے میں واضح ہدایات جاری کریں۔
جن شہریوں کے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول کرنے سے انکارکیا گیا انہیں کہا گیا ہے کہ وہ نادرا کے آفیشل چینلز کے ذریعے شکایات درج کرائیں تاکہ اصلاحی کارروائی کی جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *