728 x 90

پاک بحریہ کے بحری جہازوں پر مشتمل فلوٹیلا کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ

پاک بحریہ کے بحری جہازوں پر مشتمل فلوٹیلا کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ

پی این ایس راہ نورد، پی این ایس مدد گار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر پر مشتمل پاک بحریہ کے فلوٹیلا نے عمان کے دارالحکومت مسقط کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام کی جانب سے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا

پی این ایس راہ نورد، پی این ایس مدد گار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر پر مشتمل پاک بحریہ کے فلوٹیلا نے عمان کے دارالحکومت مسقط کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ کیا۔

بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام کی جانب سے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے بعد پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے رائل عمان نیوی کے جہاز خاصاب کے ساتھ بحری مشق کی۔

سمندر میں مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور بحری مشقوں کے دو طرفہ انعقاد کے ذریعے مشترکہ طورپر سیکھنے کے عمل کو فروغ دینا تھا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos