پاک سعودی مشترکہ بزنس کونسل اور پنجاب حکومت نے آج لاہور میں سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود نے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت سعودی سرمایہ کار صوبے
پاک سعودی مشترکہ بزنس کونسل اور پنجاب حکومت نے آج لاہور میں سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود نے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت سعودی سرمایہ کار صوبے میں خصوصی اقتصادی زون‘ صنعتی زون‘ رئیل اسٹیٹ کی ترقی‘ ہوٹل کی صنعت صحت کے بنیادی ڈھانچے‘ کان کنی اور معدنیات‘ ٹرانسپورٹ اور رسل و رسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرینگے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو تمام ضروری سہولتیں اور تعاون فراہم کرے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *