728 x 90

پاک فضائیہ کا دستہ فضائی جنگی مشق میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا دستہ فضائی جنگی مشق میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

پاک فضائیہ کے ایف سولہ،بلاک 52 لڑاکا طیاروں کے ساتھ فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق ”سپیئرز آف وکٹری 2026 ”میں شرکت کے لیے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔ مشق میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکہ کے لڑاکا

پاک فضائیہ کے ایف سولہ،بلاک 52 لڑاکا طیاروں کے ساتھ فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق ”سپیئرز آف وکٹری 2026 ”میں شرکت کے لیے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔

مشق میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکہ کے لڑاکا طیارے اور معاون جنگی سازوسامان شامل ہیں۔

یہ مشق خاص طور پررات کے وقت فضائی آپریشنز، انٹیگریٹڈ آئی ایس آر، اور جدید الیکٹرونک جنگی ماحول میں آپریشنزسمیت فضائی افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی اور صلاحیت سازی کو بڑھانے کیلئے ایک مضبوط پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشق سپیئرز آف وکٹری 2026 میں پاک فضائیہ کے دستے کی شرکت نہ صرف علاقائی اور بین الاقوامی عسکری تعاون کے لیے پاک فضائیہ کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے بلکہ مختلف اور ضروری آپریشنل ماحول میں مؤثر انداز میں کام سمیت اس کی پیشہ ورانہ مہارت اور ثابت شدہ صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos