728 x 90

پاک فضائیہ کا عراقی فضائیہ سے تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاک فضائیہ کا عراقی فضائیہ سے تعاون جاری رکھنے کا عزم

عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موہندغالب محمد راضی الاسدی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے ایک دفاعی وفد نے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات

عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موہندغالب محمد راضی الاسدی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے ایک دفاعی وفد نے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی اور انہیں دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔انہوں نے تربیتی شعبے میں عراقی فضائیہ کو غیر متزلزل حمایت فراہم کرنے کے لئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ائیر چیف نے معزز مہمان کو یقین دلایا کہ پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کی استعداد کار بڑھانے کی کوششوں میں تعاون کرتی رہے گی۔

دونوں کمانڈرز نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات کے انعقاد پر اتفاق کیا جس کا مقصد دونوں فضائی افواج کے درمیان مضبوط آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی دور اندیش قیادت کی تعریف کی اور تسلیم کیا کہ یہ خطے کی جدید، پیشہ ورانہ اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ فضائیہ بن کر اُبھری ہے۔

عراقی کمانڈر نے کہا کہ ان کی فضائیہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کے تبادلے کے ذریعے ان کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہشمند ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos