728 x 90

پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا فوری ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے دستے سیالکوٹ ،نارروال ،ظفروال، وزیرآباد سمیت مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ سیالکوٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے راشن کی تقسیم اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا فوری ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے دستے سیالکوٹ ،نارروال ،ظفروال، وزیرآباد سمیت مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

سیالکوٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے راشن کی تقسیم اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ میں 108 مرد، 126 خواتین اور 98 بچوں کا مفت علاج کیا گیا

نارووال اور ظفروال میں بھی سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

78مرد، 108 خواتین اور 84 بچوں سمیت 270 مریضوں کا مفت طبی معائنہ، ادویات فراہم کی گئیں

پاک فوج  نے وزیر آباد اور گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی میڈیکل کیمپ کا انعقاد  کیا

وزیر آباد میں بچوں اور خواتین سمیت کل 270 مریضوں کا علاج کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔

پتوکی، بہرام ،تاہلی والا اور رام گڑھ میں بھی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کیے گئے۔

مانگا منڈی کے قریب سیلابی پانی میں لاپتہ 3 افراد کو بچانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا

پاک فوج کی جانب سے مظفرگڑھ اور دوآبہ میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔

دوآبہ (دریائے چناب ) بریچنگ سائٹ اور دیگر مقامات پر سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ ریلیف ٹیموں کی عملی تربیت اور ہنگامی انخلاء کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

مشکل کی ہر گھڑ ی میں پاک فوج اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos